اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار جزیلہ اسلم کو تقویض کر دیئے ہیں۔۔۔اس حوالے سےنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی بھی امور رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی۔۔۔جاری کیے گئےنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان کوبھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔۔۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات میں مکمل با اختیار ہوں گی۔۔۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی اے سی امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں