فیصل آباد (آئی این پی)چالاک ملزمان نے گاڑی خریدنے کا جھانسہ دیکر شہری سے 93لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا، بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، تھانہ ماموں کانجن پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم یٰسین کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے‘ 501 گ ب کے رہائشی مبشر نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ ان سے یٰسین نے گاڑی کا سودا 93لاکھ میں طے کیا اور گاڑی حاصل کر کے ملزم یٰسین نے رقم کے بدلے میں مذکورہ رقم کا چیک دیا جب وہ مقررہ تاریخ کو چیک کیش کروانے گیا تو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک کیش نہ ہو سکا جس پر ملزم سے رابطہ کیا تو وہ لیت ولعل سے کام لینے لگا، جس پر پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں