فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طالب علم کو اغواء کر لیاگیا

فیصل آباد (آئی این پی)نامعلوم ملزمان نے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طالب علم کو اغواء کر لیا‘ تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد امین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بیٹا اسامہ اصغر زرعی یونیورسٹی میں ایم فل کررہا ہے اور گزشتہ روز وہ گھر سے یونیورسٹی آیا اور رابطہ کرنے پر اس کا فون مسلسل بند جا رہا تھا، تشویش ہونے پر یونیورسٹی جا کر ڈھونڈا تو اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور موبائل فون بھی مسلسل بند ہے۔اس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسکے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے۔ جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close