نئی سیاسی جماعت میںشمولیت کی خوشی ، غلام سرور کا قیادت کو ٹیکسلا بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک سو نوے ملین پاونڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسزمیں اسلام آبادہائیکورٹ نے ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں ۔ رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سات نومبر کو سماعت کرے گا ۔رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ۔جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں سے واپسی پر بینچ میں شامل ہو گئے۔ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسوں میں ضمانت خارج کر دی تھی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت بحالی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ دو رکنی بینچ پہلے چھ کیسوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحال کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close