لکی مروت، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان ،لکی مروت (آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا اور 2 زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جبکہ 2جوان بھی شہید ہو گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے، نائیک ظفر اقبال اور سپاہی حاجی جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش بمبار اسامہ کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگرد علاقے میں ایک ہائی پروفائل واقعہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانے تباہ کردیئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close