افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے والے پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد (پی این ائی) وفاقی حکومت کی طرف سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے حکم کے اجراء کے بعد پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو معطل کر دیا ہے۔۔۔۔
جمعہ کے روز کو اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن افسر اور اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔۔۔اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس افسروں کے رویوں، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے لیے آئی سی سی پی او کے شکایات سیل 1715 پر اطلاع دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close