خیر پور کشتی حادثہ، 6 افراد تاحال لاپتہ، کشتی بان کو گرفتار کر لیا گیا

خیر پور (آئی این پی ) خیر پور کے علاقے کھینواری کے قریب گزشتہ روز باراتیوں کی کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد کشتی بان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کشتی بان کو زیادہ افراد کشتی میں سوار کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کشتی الٹنے سے اس میں سوار 11 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 5 کو بچا لیا گیا تھا جبکہ 6 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاپتہ 6 افراد کا سراغ نہیں مل سکا، ان کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں نیوی کے جوان اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں ۔دوسری جانب لاپتہ افراد کے ورثا نے کہا ہے کہ انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی، اپنے پیاروں کو خود تلاش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close