کچے کے ڈاکوؤں نے گرفتاری پیش کر دی، وجہ کیا بتائی گئی؟

شکار پور (پی این آئی) کچے میں 5 ڈاکوؤں نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتاری پیش کرنے والے 5 ڈاکوؤں میں ظہور جتوئی، محمد نواز جتوئی، اکبر بکھرانی، عمران بکھرانی، غلام مصطفیٰ بکھرانی شامل ہیں۔ یہ ڈاکو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔۔۔۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق کچے میں آپریشن سے خطرناک ڈاکو سرنڈر پر مجبور ہو گئے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ 5 ڈاکوؤں نے شکارپور پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔۔۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا تھاکہ ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں اور آپریشن جاری رہےگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close