صوابی موٹروے پر کار الٹ گئی، جانی نقصان ہو گیا

صوابی(آئی این پی ) صوابی موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ موٹروے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close