لاہور میں 5افراد کے قتل کا مقدمہ درج ، ملزمان میں کون کون شامل ہے؟

لاہور (آئی این پی) لاہور میں 3بھائیوں سمیت 5افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی شب لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا جس میں 3بھائیوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس نے مقتول شہزاد کی بیوہ نبیلہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں دفعہ 302/324/427/148/149/7اے ٹی اے سمیت دہشت گردی کی دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ قتل کی واردات کے نامزد ملزمان غلام صابر، مبشر اور طفیل سمیت دونامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے حویلی میں بیٹھے افراد پر جدید آٹومیٹک اسلحہ سے فائرنگ کر دی، جس میں چارپائیوں پر بیٹھے بچے سمیت 6افراد کو گولیاں لگیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا، 2نامعلوم افراد بھی نامزد ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرتے رہے۔پولیس نے کہا کہ نامزد ملزمان کا تعلق خانپور سے ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close