ٹی ٹی پی کمانڈرسمیت 10 دہشت گرد گرفتار، شہریت سامنے آ گئی

لاہور (آئی این پی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائیاں لاہور، رحیم یار خان ، بہاولپور اور سرگودھا میں کی گئیں ، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشت گرفتار کر لیے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، 3ڈیٹونیٹر اور ہینڈ گرنیڈ ، موبائل فون ، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت آغا ، نعمان، عطاالرحمان، اسامہ، صدیق، شاہنواز،سفیان ، صفدر، عبدالحق اور قاسم افغانی کے نام سے ہوئی ہے ۔سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے 359کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 29ہزار 991 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں