کوئٹہ /اسلام آباد/کراچی (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سب سے بڑی مخالف جے یو آئی کے در پر حاضری سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اڈیالہ جیل سے نوشتہ دیوار پڑھ لی ہے، بعد از خرابی بسیار دیر آئے درست آئے کے مطابق ان کو ہوش آہی گیا۔ انتخابات کے حصول کے لیے سیاسی پارٹیوں کو یکجا ہونا پڑے گا، سیاسی جماعتیں ملکر نہ بیٹھیں تو پھر نہ وہ رہیں گے نہ ہم رہیں گے، ’’جمہوریت ‘‘ کے کرکٹ کھیل کو ’’مارشل لائ‘‘ کے گلی ڈنڈا کے کھیل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل کے حریفوں کو آج کا حلیف بن کر ایک ہی ٹرک پر کھڑے ہوئے دیکھ رہا ہوں کیوں کہ جب سب کو معلوم ہوگا کہ ہم جس کو نکالنا چاہتے تھے اس کے ساتھ ہمیں بھی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ کے پی کے میں معاشی ایمرجنسی کے نام پر انتخابات کو ملتوی کرنے کی بات ہورہی ہے اسی طرح ملک بھر میں بھی الیکشن کو آگے کیا جاسکتا ہے ، سینئر رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد صرف انتخابات کے حصول کے لیے ہوگا باقی الیکشن تمام پارٹیاں اپنے نشان پر ہی لڑیں گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں