50 روپے ادھار واپس نہ کرنے پر ایک شخص کو ڈنڈوں سے مار دیا گیا

لاڑکانہ (آئی این پی )سندھ کے شہر لاڑکانہ میں 50 روپے ادھار واپس نہ کرنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ملزمان نے گلاب جونیجو نامی شخص پر ڈنڈوں اور چھریوں سے حملہ کیا، واقعہ کے بعد تینوں ملزمان فرار ہو گئے۔موہن جو دڑو کے قریب گوٹھ مندرا میں گلاب جونیجو نے اپنے ایک رشتہ دار سے 50 روپے ادھار لیے تھے،

قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر تین ملزمان عمران، محمد علی اور ذوہیب جونیجو نے تلخ کلامی کے بعد ڈنڈوں اور چھریوں سے گلاب جونیجو پر حملہ کردیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ورثا کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ابتدائی رپورٹ درج کر لی، ملزمان نے 15 دن پہلے 50 روپے ادھار دیئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close