سکھر بیراج سے مری ہوئی نایاب نسل کی ڈولفن برآمد، پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ

سکھر(آئی این پی)سکھر بیراج سے مری ہوئی نایاب نسل کی ڈولفن برآمد، وائلڈ لائف اطلاع کے باوجود بے خبر ، تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 3سے مری ہوئی نایاب نسل کی ڈولفن برآمد ہوئی ہے ، سکھر بیراج انتظامیہ کے مطابق مری ہوئی ڈولفن گذشتہ دو دن سے 3نمبر گیٹ کے دروازے میں پھنسی ہوئی ہے ،

محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع کر دی ہے لیکن ڈولفن کو نکالنے کیلئے ابھی تک محکمے کے کسی عملے نے رابطہ نہیں کیا ہے ، مری ہوئی ڈولفن کو نکالنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائیگا اس کی موت کیسے واقع ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close