نگرا ن وزیر اعلیٰ سندھ کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ

سکھر (آئی این پی )نگرا ن وزیراعلیٰ سندھ کے قافلے میں شامل گاڑی موٹروے پر الٹ گئی ،5افراد معمولی زخمی ہو گئے ۔نگرا ن وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ تاہم ان کے قافلے میں شریک گاڑی حادثے کا شکار بھی ہوئی۔سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے راستے میں نگرا ن وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر اور صوبائی نگران وزیر داخلہ حارث نواز کے پرسنل سٹاف افسر کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی۔

حادثے میں 5 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ گاڑی میں وزیراعلیٰ سندھ کے پی ایس فیضان اور نگرا ن وزیرداخلہ سندھ کے پی ایس او احمد فیصل چوہدری ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ رشید چنہ ، ڈرائیور اور دو پولیس اہلکار سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close