دو موٹر بائیک ٹکرا گئے، ایک جاں بحق‘ دوسرا شدید زخمی

چکوال(آئی این پی)ڈھڈیال چک بیلی روڈ موٹر بائیکس کے مابین تصادم حادثے کے نتیجے میں شخص شدید زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جانبحق ہوگیا۔ ریسیکو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ڈھڈیال چک بیلی روڈ نزد تقوی مسجد سے موٹر بائکس کے مابین تصادم کی اطلاع موصول ہوتے ہی سنٹرل سٹیشن چکوال سے ایمبولنس روانہ کی گئی

جس پر سٹاف نے بتایا تیز رفتاری کے باعث چک بیلی روڈ نزد تقوی مسجد موٹر بائیکس کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ ہو گیا جبکہ ایک شدید زخمی ریسکیورز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔چک بیلی روڈ ڈھڈیال میں موثر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں ذوالفقار حسین بھٹی محلہ جعفریہ کا صاحبزادہ محسن علی بھٹی جانبق جبکہ محمد توقیر راول بالا شدید زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close