افسوسناک ٹریفک حادثہ، 6 جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے

لورالائی (آئی این پی )بلوچستان میں لورالائی کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔موسی خیل کے علاقے میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔کوچ اور وین میں تصادم کے بعد ریسکیو عملے کے ساتھ مقامی افراد نے بھی امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں