کراچی،دوسالہ افغانی نژاد بچے میں پولیووائرس کی تصدیق

کراچی (آئی این پی)پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے گڈاپ میں دوسالہ افغانی نژاد بچے میں پولیووائرس کی تصدیق کردی گئی۔ سندھ میں اس سے قبل پولیو کا کیس جولائی 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاب میں 2 سالہ بچہ پولیو وائرس سے معذور ہوگیا ، پولیو سے متاثر ہونے والے بچے کی عمر دو سال ہے۔اس سے قبل سندھ میں پولیو کا کیس جولائی 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کا پہلا کیس 20 فروری، دوسرا کیس 11 جولائی اور تیسرا کیس 4 اکتوبر رپورٹ ہوا تھا۔ابتدائی 3 کیسز کا تعلق بنوں سے تھا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پاکستان کی قومی پولیو لیبارٹری نے اگست 2023 میں جمع کیے گئے، چارسیوریج کے نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کا متاثرہ بچہ افغانی نژاد ہے جبکہ طبی ماہرین کو خدشہ ہے کہ پاکستان میں سامنے آنے والے حالیہ پولیو کیسز افغانستان میں پائے جانے والے نمونوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close