ملک نوراعوان اور ناصر جنجوعہ کو نواز شریف کے طیارے سے آف لوڈکردیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے طیارے نے اسلام آباد سے لاہور کیلئے اڑان بھر لی ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ ن لیگ نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے چار بج کر دس منٹ پر لاہور کیلئے روانہ ہو گیا ۔ نواز شریف کی لاہور روانگی سے قبل دو لیگی رہنمائوں ملک نور اعوان اور ناصر جنجوعہ کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ نوازشریف کے طیارے سے ن لیگ جاپان کے صدرملک نوراعوان کو طبیعت ناساز ہونے پرآف لوڈ کردیاگیا جبکہ ان کیساتھ ناصر جنجوعہ کو بھی طیارے سے آف لوڈکیا گیا ۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close