میاں تیرے جانثار، نواز شریف کے کارکن نے جان قربان کر دی

کراچی (پی این آئی) مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی سے جانے والے ٹرین کے کاررواں نواز شریف میں ایک کارکن کا انتقال ہو گیا ہے۔۔۔۔ سابق گورنر سندھ، لیگی سینئر رہنما محمد زبیر کے مطابق متوفی کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے کی گئی ہے۔۔۔۔ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کارکن محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبعیت بگڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا، متوفی کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close