گوجرانولہ، میڈیکل کالج میں دو فلسطینی طالب علموں کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا گیا

گوجرانولہ (پی این آئی) گوجرانولہ کے میڈیکل کالج میں زیرتعلیم دو فلسطینی طالب علموں کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طلبہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔۔۔۔ گوجرانولہ پولیس کے مطابق کچھ اوباش لڑکے غیر ملکی طالب علموں کی ساتھی طالبات سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث تھے تاہم منع کرنےکے باوجود باز نہ آنے پر حملہ کر دیا گیا ۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close