شادی کی تقریب، ماموں کی فائرنگ سے 7 سالہ بھانجا جاں بحق

کراچی (پی این آئی) اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ماموں کی فائرنگ سے 7 سالہ بھانجا جان کی بازی ہار گیا۔۔۔۔ علاقے کی پولیس کا کہنا ہے کہ محلے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ گولی پستول میں پھنس گئی جسے نکالنے کے دوران گولی چل گئی۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق گولی تقریب میں موجود 7 سال کے ایان کے سر میں لگی جس سے وہ جاں بحق ہوا جبکہ بچے کا چچا بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اسماعیل 7 سالہ مقتول بچے ایان کا رشتہ دار ہے اس لیے اہل خانہ نے کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں