ملازمین کیلئے بونس کے حوالے سے نیا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (آئی این پی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے ساتھ ساتھ سوشل پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے جعلی خطوط اور ای میل پیغامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ان پیغامات اور خطوط میں دعوی کیا گیا تھا کہ پی آئی اے اپنے ملازمین میں تنخواہوں کے بونس تقسیم کر رہی ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور پی آئی اے کے ملازمین اور عوام دونوں کو گمراہ کرنے ایک مذموم کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اس کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجز کے پیش نظر ایسی بے بنیاد معلومات پھیلانا اس قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی جعلی خبروں کو شیئر کرنے، شائع کرنے یا پھیلانے سے پہلے ادارے کے ترجمان سے درست معلومات کیلئے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے درست معلومات عوام الناس تک پہنچائی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close