اسلام آباد(آئی این پی)کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔کے الیکٹرک کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے فی یونٹ قیمت میں تین روپے دو پیسے فی یونٹ کی درخواست جمع کرائی گئی ۔درخواست میں نیپرا سے فی یونٹ قیمت میں اضافے کی استدعا کی گئی ، درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت ہوگی اور منظوری کی صورت میں 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافہ بوجھ کے الیکٹرک صارفین پر پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں