موٹر وے، لاہور سے اسلام آباد جا نے والی مسافر بس سکھیکی کے پاس الٹ گئی

سکھیکی(آئی این پی)سکھیکی میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 16مسافر شدید زخمی ہو گئے ،ٹریفک حادثہ سکھیکی کے علاقے موٹروے ایم ٹو پر کوٹ سرور کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، زخمی ہونے والوں میں 5کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close