پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کے گھر ڈکیتی

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر میں ڈاکوؤں نے ہاتھ صاف کر دیا ہے۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق سابق رکن اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ملزمان مبینہ طورپر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close