بیٹے کا جائیداد نام نہ کرانے پر والد پر تشدد، والد کی مدعیت میں بیٹے شہزاد کے خلاف مقدمہ درج

پاکپتن(آئی این پی )پاکپتن میں سفاکیت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، بیٹے نے جائیداد نام نہ کرانے پر ضعیف والد پرتشدد کیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پاکپتن کے محلہ پیرکریاں کے رہائشی شہزاد نے سفاکیت کی انتہا کردی۔جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے اپنے ہی ضعیف والد کو لاتوں، مکوں ، اینٹوں اور کانچ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بیٹے کی باپ کو دھمکانے اور پھر لہو لہان کرنے کی ویڈیو میڈیا کو موصول ہوگئی۔

والد کی مدعیت میں بیٹے شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بدبخت بیٹا اس سے قبل بھی باپ پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرچکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکپتن میں پولیس نے جائیداد کے تنازع پر والد پر تشدد کرنے والے بیٹے اور داماد کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close