پیٹرولیم ،بجلی کی قیمتوں میں 40سے50فیصد کمی کر کے ایک سال کیلئے منجمد کر دینے کی تجویز

لاہور( آئی این پی)پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ عوام میں مہنگائی کا مقابلہ کرنے کی سکت باقی نہیں رہی ،پیٹرول کے ساتھ تمام غذائی اشیا سستی ہونی چاہئیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے ریلیف دے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15یوم میں 7ڈالر فی بیرل تک کم ہو چکی ہے حکومت پاکستان بھی عوام کو کم از کم 100روپے فی لیٹر تک کمی کر کے ریلیف فراہم کرے تاکہ لوگوں کو کچھ سکھ کا سانس میسر ہو کیونکہ عوام میں اب مہنگائی کا مقابلہ کرنے کی سکت باقی نہیں رہی۔

میاں عامر رزاق نے کہا کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کم از کم 40سے50فیصد کمی کر کے انہیں ایک سال کے لئے منجمد کیا جائے جس سے کاروباری سر گرمیاں بھی بحال ہو ں گی۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدان اپنی اصلاح کریں کیونکہ عوام موجودہ طرز سیاست سے متنفر ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close