9منزلہ ہوٹل میں بجلی چوری پکڑ ی گئی، 70لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

لاہور( آئی این پی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیوس روڈ سب ڈویڑن نے 9منزلہ ہوٹل میں بجلی چوری پکڑ لی۔ ترجمان کے مطابق ہریلیکس ان ہوٹل کا مالک بشارت محمد بجلی چوری کرتے پکڑا گیا جس پر 70لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم بشارت محمد لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، ملزم نے بجلی چوری کرکے اداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزم چوری کی بجلی سے9منزلہ ہوٹل میں 27 اے سی چلا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم بشارت محمد کے لاہور میں مزید ہوٹل بھی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے ملکیتی دیگر ہوٹلوں کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close