اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے ، کون کہاں گیا؟

لاہور( آئی این پی) پنجاب حکومت نے تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ( لیبر ویلفیئر )راشد کمال الرحمن کو سیکرٹری تحفظ ماحولیات تعینات ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نادرچٹھہ کو سیکرٹری زراعت جبکہ مظفر خان کو سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کر دیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close