پاکستان کسان اتحاد نے لانگ مارچ کا اشارہ دے دیا

لاہور( آئی این پی)پاکستان کسان اتحاد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے تمام اضلاع کے ضلعی صدور کا فیصلہ کن اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔مرکزی صدر پاکستان کستان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے بیان میں کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے کسان زندہ درگور رہا ہے ،اربوں ڈالر لوٹنے والوں کو پکڑنے کے بجائے غریب کسانوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بجلی ، گیس اور کھادوں کی قیمتوں میں اضافے نے جینا مشکل کر دیا ہے،عام آدمی اور کستان بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close