پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو نواز شریف کے استقبال کے لیے 30 لاکھ کے اجتماع کا چیلنج دے دیا

کراچی / اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بے شک ہم سے ٹکر لے، لیکن پہلے اپنے لیڈر کے استقبال کے لیئے 30 لاکھ عوام کا انتظام تو کرے۔ سینیٹر وقار مہدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ ٹکر لینے کی بات مسلم لیگ (ن) والوں کے زبان سے سن کر ہنسی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما آئندہ عام انتخابات میں ہم سے ٹکرانے کا اپنا شوق پورا کر لیں۔

سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے مگر مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لیے کسی اور سے رجوع کرنے کے بجائے عوام سے رجوع کرے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ کسی نے سچ کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے مشکل میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں مشکل سے نکلیں تو گردن پکڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاھور میں بتائیں گے کہ پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسے ہسپتال پیپلزپارٹی ہی بنائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close