گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا، گورنر نے احتجاج کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت کی پیشکش کر دی

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو ٹیلی فون کیا ہے۔ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے حافظ نعیم الرحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکاء کے لیے کسی بھی چیز کی ضرورت ہو مجھے ضرور بتائیں۔کامران ٹیسوری نے گفتگو کے دوران امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کو سلام بھی کہا ہے۔

واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے بجلی کی قیمتوں کے خلاف اتوار سے گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close