پی آئی اے کی کون سی پرواز کتنی لیٹ؟ تفصیل منظر عام پر آ گئی

کراچی(آئی این پی)قومی ائیر لائن کی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہونے کے باعث کئی پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی قومی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں لیکن خاص طور پر سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائرین 12 گھنٹے سے زائد وقت ائیرپورٹس پر گزارنے کی وجہ سے شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے اسلام آباد کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں 9 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی،

پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 جدہ سے اسلام آباد کیلئے دوپہر 12 بجے روانہ ہونے کے بجائے رات 9 بج کر 11 منٹ پر روانہ ہوئی، مسافر ائیرپورٹ پر منتظر رہے، پرواز نے شام 7 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم طیارے نے ساڑھے 3 بجے صبح لینڈ کیا۔جدہ سے لاہور کیلئے پرواز پی کے 762 کی روانگی میں پانچ گھنٹے کی تاخیر رپورٹ ہوئی جبکہ جدہ سے لاہور کیلئے دوسری پرواز پی کے 742 کی روانگی میں بھی ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ریاض سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 726 کی روانگی میں 4 گھنٹے 20 منٹ، شارجہ سے لاہور کیلئے پی کے 186 کی روانگی میں 5 گھنٹے 27 منٹ کی تاخیر ہوئی۔پی آئی اے کی مدینہ سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 744 کی روانگی میں 10 گھنٹے جبکہ مدینہ سے لاہور کی پرواز میں بھی ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ پرواز پی کے 714 کو مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن اس نے رات 9 بجے لاہور کیلئے ٹیک آف کیا۔

پرواز صبح 3 بج کر 9 منٹ پر علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پہنچی۔دبئی سے کراچی کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 714 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ ٹورنٹو سے لاہور کی پرواز پی کے 798 کی روانگی میں بھی دو گھنٹے تاخیر ہوئی۔کوئٹہ سے کراچی کی پرواز پی کے 311 کی روانگی میں ساڑھے تین گھنٹے، لاہور سے کراچی کی پرواز کو ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی، پرواز کو کراچی کیلئے شام ساڑھے 7 بجے اڑان بھرنی تھی جو کہ رات 12 بج کر 19 منٹ پر روانہ ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close