دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4افراد جاں بحق

مظفر گڑھ(آئی این پی)موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 4افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے،افسوسناک حادثہ مظفرگڑھ کے علاقے سلطان میں تارے والی پل کے قریب پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکوں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں سڑک پر گرنے والے افراد کو پیچھے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا،ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں 4افراد جاں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close