نواز شریف کی آمد سے پہلے کیا کرنا ہے؟ ن لیگ نے فیصلہ کر لیا

گوجرانوالہ (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو مشیر صحیح معلومات فراہم کیا کریں،گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے قبل حفاظتی ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع کریں گے،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے مشیر انہیں صحیح معلومات فراہم کیا کریں،ن لیگی رہنما نے کہا کہ مینار پاکستان گراونڈ میں ایسا جلسہ کریں گے کہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا، مجھ سمیت تمام سابق وزرا جلسے کر رہے ہیں، نواز شریف کی آمد کے لیے بھرپور تیاریاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close