کون لوگ ٹیکس نہیں دیتے؟

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ و ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کارانڈسٹری ہماری اقتصادی ترقی کاایک بڑا حصہ ہے، ملک کی معیشت کومستحکم کرنے کیلئے نئے آئیڈیاز اورٹیکنالوجیز کاخیرمقدم کرنا ضروری ہے ، کاروباری برادری کی جانب سے اس طرح کے اقدامات سے معیشت بہتر ہوتی ہے اس عمل سے ملازمتوں کے مواقعوں کیساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی بھی متعارف ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے یہ گاڑی کراچی خصوصا کراچی کے لیے بنائی گئی ہے۔

ہمارا سامنا ان لوگوں سے ہے جوٹیکس نہیں دیتے ، انڈسٹری کودرپیش مسائل کے حوالے سے وفاق سے بات کروں گاجس سے ملک کی دیگر صنعتوں میں مسابقتی جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے ، سمندرپارپاکستانی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں توہم آئی ایم ایف سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں،ملک سے بہت کچھ حاصل کر لیا اب اس کودینے کی باری ہے کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں اس ملک کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close