فیصل آباد (پی این آئی) فیصل آباد کی ضلع کچہری میں خاتون نے وکیل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وکیل اور کلرک زخمی ہو گئےہیں۔۔۔ پولیس کے مطابق وکیل کے گارڈ نے جوابی فائرنگ کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا۔۔۔پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی وکیل اور ساتھی کلرک کو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے لی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔۔۔
ابھی تک واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔۔۔پولیس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس کے محرکات کا پتہ چل سکے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں