لاہور (پی این آئی) گردوں کی غیر قانونی پیوند گرفتار گردہ فروش گینگ سے متعلق مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔۔۔۔جن کے مطابق نوید نامی موٹر سائیکل مکینک ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں گردے تبدیل کرنے کے آپریشن کرتا رہا۔۔۔۔پنجاب پولیس کے حکام کے مطابق گرفتار گردہ فروش ملزمان نے انکشاف کیا کہ شوکت نامی معذور شخص گردوں کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر فواد کا فرنٹ مین ہے، شوکت نے 65 ملکی و غیر ملکی خریداروں کے آپریشن کروائے۔۔۔۔
اس دوران لیاقت نامی شخص بھی اپنا گردہ فروخت کرکے اسی گینگ کا کارندہ بن گیا اور 15 افراد کے گردے خریدے جبکہ فاروق نامی شخص نے بھی اپنا گردہ بیچ کر گینگ میں شامل ہو گیا۔۔۔۔ڈاکٹر فواد کی عدم موجودگی میں موٹر سائیکل مکینک نوید مریضوں کے آپریشن کرتا رہا۔۔۔ملزم نوید نے انکشاف کیا کہ اس نے گردہ پیوندکاری کی تربیت ڈاکٹر فواد سے لی ہے۔۔۔۔ سونیا نامی ہیلتھ ورکر گینگ کی معاون تھی جبکہ اس کا شوہر وحید گردے فروخت کرنے والوں کا بندوبست کرتا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں