پاکستان ریلوے کی بوگیوں کے چوری ؟حقیقت سامنے آ گئی

کراچی(آئی این پی) پاکستان ریلوے کی جانب سے بوگیوں کے چوری ہونے کی خبر کی تردید کردی گئی، ترجمان نے کہا کہ ریلوے بوگیاں چوری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق بوگیوں کے چوری ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان ریلوے کی جانب سے تردید سامنے آگئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بوگیاں چوری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 2017 میں 542 بوگیوں کا ٹینڈر جاری کیا گیا جس میں سے 521 بوگیاں بڈرز کو دے دی گئی ہیں۔ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ بقیہ 21 ویگنز پر نمبر مٹ چکے تھے،

انھیں یارڈ میں رکھ لیا گیا۔ بغیر نمبر کے ویگن پر آڈٹ اعتراض آجاتا ہے، اس لیے فروخت نہیں کیں۔انھوں نے بتایا کہ اسکریپ ریٹ بڑھنے پر بڈر نے بوگیاں ہی دینے کا اصرار کیا۔ ریلوے نے غیر قانونی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ترجمان ریلوے نے کہا کہ بعد ازاں ان بوگیوں کے پیسے بڈر کو واپس دے دیے گئے، یہ بوگیاں آج بھی یارڈ میں موجود ہیں، میڈیا کو دکھائی جا سکتی ہیں، اس حوالے سے کسی شخص کو معطل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں