کوئٹہ (آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط رمضان شہید علاقائی یونٹ کے سیکرٹری صلاح اؒلدین خان ، سینئر معاون سیکرٹری اللہ نور خان ودیگر معاونین نے اپنے مشترکہ بیان میںواپڈا کی جانب سے بجلی کے کنکشنر کاٹنے اور عوام کو تاریکی میں رکھنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچکزئی ٹاؤن کلی بادیزئی مغربی بائی پاس (رمضان شہید علاقائی یونٹ پشتون باغ اول) پر واپڈا نے گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کاٹی ہوئی ہے۔جس کے باعث علاقے کے لوگ انتہائی پریشان ہے۔
واپڈا ایس ڈی او نے بااثر افراد کے کہنے پر پورے علاقہ کی بجلی کاٹ دی ہے،صرف اس وجہ سے کہ یہاں کچھ افغان کڈوال رہتے ہیں جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واپڈا ایس ڈی او فوری طور پر بجلی لائنبحال کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے کیونکہ بجلی کے باعث اہل علاقہ ایک جانب تاریکی میں ڈھوبا ہے دوسری جانب پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے اورشہریوں کے مسائل
میںمزید اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بااثر اراد علاقے میںنفرتوں کو دوام دینے اوراہل علاقہ کو تنگ کرنے سے گریز کرے مختلف حیلوںوبہانوں کے ذریعے اہل علاقہ کو تنگ کرنے سے علاقے کے عوام میں غصہ پایا جاتا ہے ، گیس وبجلی کے کنکشنز کاٹنے عوام کو اس سے محروم کرنا درست نہیں،جبکہ بااثر شخص کے کہنے پر واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے کی فوری حاضری وپابندی سوالیہ نشان ہے ، اگر اس طرح کے ناروا عوام دشمن اقدامات جاری رہے تو مجبوراً عوام کے ساتھ ملکر مغربی بائی پاس سڑک پر احتجاج کیا جائیگا۔ جس کے ذمہ داری کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں