کراچی میں ڈاکو آزاد ہو گئے

کراچی (پی این آئی) کراچی میں ڈاکو آزاد ہو گئے ہیں۔۔۔۔ آج صبح 6 بجے بلوچستان سے کراچی آنے والی بس کو ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر روکا اور 45 مسافروں سے نقدی، موبائل فونز، اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔۔۔ چند دن پہلے فیکٹری ورکرز کی بس کو شاہ فیصل کالونی میں لوٹا گیا تھا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ آج صبح بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے کراچی آنے والی مسافر بس کو 4 مسلح ڈاکوؤں نے گلشن معمار موڑ کے قریب روکا اور تمام 45 مسافروں کو لوٹ لیا۔۔۔ڈاکو فرار ہوتے وقت بس کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔…13

ستمبر کو فیکٹری ورکرز کی بس کو بھی شاہ فیصل کالونی میں لوٹا گیا تھا، تاہم پولیس نے اس واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹے گئے 37 موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close