خطرناک وائرس پاکستان پہنچنے کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی

کوئٹہ (پی این آئی) فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔۔۔۔ کوئٹہ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں اس سال کانگو وائرس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیرِ علاج ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close