رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو 35 سال قید کی سزا

رحیم یارخان(آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو 35 سال قید کی سزا سنا دی۔رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے عمر نامی دہشتگرد کو حساس اداروں نے مئی 2023 میں گرفتار کیا تھا اور مجرم کے قبضہ سے بارودی مواد، دستی بم اور خودکش جیکٹ بھی برآمد کی گئی تھی۔

مجرم کے خلاف تھانہ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مجرم کو منگل کے روز سخت سکیورٹی میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر اسے 35 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close