خاتون پر تیزاب پھینکنے کا کیس، ملزم بری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں سندھ ہائی کورٹ نے دو سزا یافتہ ملزمان میں سے ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جانے پر ایک کو بری کر دیا ہے۔۔۔۔۔ خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں سزاؤں کے خلاف ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔۔۔۔سماعت کے دوران اپیلیٹ بینچ نے ملزم کاشف مسیح کو الزام سے بری کر دیا جبکہ ملزم شاہد مسیح کی سزا برقرار رکھی۔۔۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ملزم کاشف کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی ماتحت عدالت نے دونوں ملزمان کو 14، 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close