کوئٹہ (پی این آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان میں موجودہ مہنگائی کو مصنوعی اور جعلی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔۔۔۔ گزشتہ روز گورنر ہاؤس کوئٹہ کے قریب مہنگائی کے خلاف دیئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے سوال کیا کہ ایران، بھارت، افغانستان اور نیپال سمیت پاکستان کے اردگرد کے ممالک میں مہنگائی نہیں ہے، تو پھر پاکستان میں مہنگائی کیوں ہے؟
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ان کی جماعت آج میدان میں اس لیے نکلی ہے کہ 25 کروڑ عوام کیلئے گھر میں چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے، آدمی کیسے گیس بجلی اورپانی کا بل ادا کرے، اشیائے خورد و نوش بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پانچ روپے فی یونٹ بجلی بن سکتی ہے مگر حکمرانوں نے ایسے معاہدے کئے کہ بجلی کا ایک یونٹ 56 روپے میں ملتا ہے، ہمارا دشمن انڈیا اس وقت چاند پر پہنچ چکا ہے جبکہ پاکستان میں عوام چاول، چینی اور آٹے کیلئے ترس رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں