اللہ نے ہمیں موقع دیا تو نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین نے اعلان کر دیا

پاکپتن (آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پاکستان کو صحیح معنوں میں طاقت ور بنانے کے عزم کا اظہار کردیا،پاکپتن میں آئی پی پی کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں جہانگیر ترین، فردوس اعوان اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی،

اس موقع پر اپنے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے، اس فرض کو پورا کریں گے،انہوں نے کہا کہ 75سال میں ایسے حالات نہیں جو آج درپیش ہیں، ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں طاقت ور ملک بنائیں گے،آئی پی پی پیٹرن انچیف نے کہا کہ حکومتیں عوامی خواہش پر چلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاست اس وقت تک نامکمل ہے جب تک ریاست مضبوط نہ ہو، سیاست اور ریاست دونوں کو اکٹھا کر کے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں