اسلام آباد پولیس کی کارروائی ، برقعہ پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں برقعہ پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق بارہ کہو کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 لڑکے بارہ کہو میں گھوم رہے تھے، جن میں 2 نوجوانوں نے برقع پہن رکھا تھا۔بارہ کہو پولیس نے ڈھوک جیلانی بازار سے چاروں ٹک ٹاکر لڑکوں کو گرفتار کیا۔ تھانے میں تفتیش کے دوران نوجوانوں نے اعتراف کیا کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے یہ روپ دھارا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close