فیصل آباد (پی این آئی) فیصل آباد شہر میں محکمہ شہرہ دفاع نے اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت روکنے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 240 منی پیٹرول پمپس ختم کردیئے ہیں۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے دیگر حصوںکی طرح فیصل آباد میں بھی اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جہاں شہری دفاع کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پیٹرول کی غیر قانونی فروخت 95 فیصد تک ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔۔۔
اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت کے کاروبار کو 95 فیصد تک شہر سے ختم کر دیا گیا ہے جس دوران 240 مشینیں ضبط کی گئی ہیں اور 42 ڈبہ اسٹیشن جو کین میں ڈبہ رکھتے تھے ان کو بھی ضبط کیا گیا جب کہ 85 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں