دادو(آئی این پی) بدین کا نوجوان ٹک ٹاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بن گیا، زبیر کو 3 ملزمان نے دعوت پر بلایا اور شہ دے کرمبینہ زیادتی کی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں دعوت پر بلائے گئے بدین کے نوجوان ٹک ٹاکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔نوجوان ٹک ٹاکر زبیر کو 3 ملزمان نے دعوت پر بلایا اور شہ دے کرمبینہ زیادتی کی تاہم ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے ملزمان کو 3 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ تفتیش کر رہے ہیں ابتدائی طورپر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے چند ماہ قبل سندھ کے ضلع مٹیاری کی تحصیل نیوسعیدآباد میں ٹک ٹاکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش ا?یا تھا ، لڑکی کو ٹک ٹاک بنانے کے بہانے بلاکر 3 لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں